psl 2018پی ایس ایل 2018 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا
The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 2018 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا

دبئی : پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں آج دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، تیسرے دن دوسرے میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی جیت کیلئے میدان میں اتریں گی۔

لاہور قلندرز پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز سے ہارچکی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندر کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ ٹیم میں عمراکمل اورفخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ ، شاہین آفریدی ، رضا حسن ، سنیل نرائن ، بلاول بھٹی ، غلام مدثر ، بلال آصف ، عامر یامین ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں