پی ایس ایل 2018 ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے
The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 2018 ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

شارجہ : پاکستان سپر لیگ تھری میں آج پہلے میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، ایونٹ میں اب تک تمام ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں، آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

ملتان اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں یہ پہلا معرکہ ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان دوسرے اور کوئٹہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ملتان سلطان  4 میچز میں سے 2 جیتے ، ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی ںذر ہوگیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز میں فاتح قرار پائی اور 2 میچز ہاری۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

ملتان سلطانز


پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس سپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں