دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ ہوا، ہزاروں پاکستانی و مقامی شائقینِ کرکٹ نے شرکت کی، پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ انشاء اللہ فائنل کراچی میں ہوگا، پی ایس ایل پوری قوم کا اثاثہ ہے، مستقبل قریب میں لیگ کے تمام میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا، اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین ’پاک سرزمین شاد باد‘ سنتے ہی احترام میں اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے۔
سچل اورکیسٹرا بینڈ نے عمدہ طریقے سے پاکستان کا ملی نغمہ پرفارم کیا، بعد ازاں علی ظفر نے فضاء میں اڑتے ہوئے شاندار پرفارمنس پیش کی جبکہ بلال اشرف اور حریم فاروق نے ہوسٹنگ کے فرائض انجام دیے۔
بعد ازاں رمیز راجہ نے مائیک سنبھالا اور پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کو مدعو کیا اور تمام کپتانوں نے مختصر گفتگو بھی کی۔
بین القوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی پرفارمنس کے ذریعے سماں باندھا، پاکستانی اور غیر ملکی سب ہی اُن کے سروں پر جھومتے نظر آئے۔
Check out the crowd’s response to the legendary Abida Parveen#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/KSygSqGHar
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2018
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 3 دبئی میں پیش کررہے ہیں جس کی بہت خوشی ہے، انشاء اللہ فائنل کراچی میں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ خوشخبری یہ ہے کہ آج تمام 10 ہزار ٹکٹ فروخت ہوگئے مگر ٹریفک کی وجہ سے لوگ اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکے تاہم جیسے جیسے وقت گزرے گا اسٹیڈیم میں رش نظر آئے گا۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ساری قوم کا اثاثہ ہے لہذا اسے سیاست دے دور رکھا جائے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔
علی ظفر ، شہزاد رائے اور جیسن ڈرولو نے شاندار پرفارمنس دی بعد ازاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے بھرا نظر آیا۔
عابدہ پروین کی پرفارمنس
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا تھا شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکنیں تیز ہورہی تھیں کیونکہ اس لیگ کے لیے انہوں نے سارا سال انتظار کیا، افتتاحی تقریب میں معروف بھارتی کامیڈین اور اینکر کپل شرما بھی شریک ہوئے۔
PSL attracts fans from Palestine#PSL2018 #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/1T2cwyaqqY
— ARY Sports (@ARYSports_Web) February 22, 2018
افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بھی صوفیوں ہی کی طرح محبت بانٹے گا: عابدہ پروین
گزشتہ روز فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جنہیں سُن کر نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی بھی جھوم اٹھتے ہیں۔
پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کی افتتاحی تقریب کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے کیونکہ اس بار بہت کچھ منفرد ہونے جارہا ہے۔
دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز کی آمد
.@KarachiKingsARY players make their way into the ground#PSL2018 #DilSeJaanLagaDe @Salman_ARY pic.twitter.com/6rn3hDx2QE
— ARY Sports (@ARYSports_Web) February 22, 2018
یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹرافی حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس میں 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انشاء اللہ!! کراچی کنگز پی ایس ایل کی ٹرافی جیتے گی، سلمان اقبال
خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
Good luck to PCB and playing teams for PSL-3. Looking forward to an exciting game of cricket and final at Karachi.
🇵🇰Peaceful Pakistan!#PSL2018 pic.twitter.com/EqA0LieMi9
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 22, 2018