کراچی: پاکستان سپرلیگ 4 کے دوسرے الیمینیٹر میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاکرا ہوگا جس کی فاتح ٹیم فائنل کے کوالیفائی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی آج مدمقابل ہوں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں میں جو بھی ٹیم آج کا میچ جیتے گی تو وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے ٹکرائے گی۔
پشاور زلمی نے ایونٹ کے 7 میچز میں فاتح رہی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز اپنے نام کیے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کےکپتان محمد سمیع کو لیوک رونکی، شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور کیمرون ڈیلپورٹ کی خدمات میسرہوں گی
دوسری جانب پشاور زلمی کی جیت کے لیے ڈیرن سیمی ، کامران اکمل، کیرون پولارڈ، حسن علی اور وہاب ریاض کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل فور کے ایلیمنیٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔