The news is by your side.

Advertisement

‘بچے صبح جلدی اسکول آئیں ، چھٹی بھی جلدی دے دی جائے گی’

لاہور : سرکاری ونجی اسکولوں نے پی ایس ایل میچز کے پیش نظر اوقات کار میں کمی کردی اور کہا بچے صبح جلدی اسکول آئیں گے اور چھٹی بھی جلدی دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میچز کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کے گردونواح میں اسکولوں نے اوقات کار میں کمی کردی گئی ، سرکاری ونجی اسکولوں نے سوا 12 بجے سے قبل چھٹی کا شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول میں کہا گیا ہے کہ بچےصبح جلدی سکول آئیں گے اور چھٹی بھی جلدی دے دی جائے گی ، صبح کے وقت اسکول ساڑھے 8کی بجائےساڑھے 7بجے لگیں گے۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ تبدیل اوقات کار کا اطلاق پی ایس ایل میچز تک رہے گا۔

خیال رہے پی ایس ایل سیون کا دوسرا مرحلہ لاہور میں آج سے شروع ہو رہا ہے ، میگاایونٹ کے لاہورمرحلے میں فائنل سمیت انیس میچزہوں گے، قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں