(23 فروری 2026): پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
کامل خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے گہری محبت کے باعث انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی اور خلوصِ نیت کے ساتھ کرکٹ امور کی ذمہ داریاں ادا کیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کامل خان نے کہا کہ مختصر وقت میں ہم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ، ٹم پین کی بطور کوچ تقرری اور نیو بیلنس کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔
Out of my deep love for Pakistan cricket, I joined the leadership team of Sialkot Stallionz, assuming responsibility for the cricketing side with sincerity. In a short time, we made significant progress, including securing Steve Smith, appointing Tim Paine and partnering with New…
— kamil khan (@13kamilkhan) February 22, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں کے بعد سوچ بچار کے نتیجے میں، میں نے ٹیم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ یہ فیصلہ کچھ عرصہ قبل کر لیا گیا تھا، لیکن میں باضابطہ روانگی سے قبل اس بات کو یقینی بنانا چاہتا تھا کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہو۔ اب اسٹالینز کے ساتھ میرا سفر ختم ہو چکا ہے اور میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
ایک اور بڑی پیش رفت میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے 90 فیصد سے زائد حصص ایک نئے گروپ کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے اوز گروپ کا ٹیم پر کنٹرول ختم ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اوز گروپ مالی مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ سابقہ شراکت داروں کی علیحدگی کے بعد اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم (کنگز مین) کو 1.75 ارب روپے اور آٹھویں ٹیم (اوز گروپ) کو 1.85 ارب روپے میں فروخت کیا تھا۔
پی ایس ایل: سیالکوٹ اسٹالینز خریدنے والا پہلا گروپ دیوالیہ نکلا!
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


