جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(19 جنوری 2026): پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں سلیکشن کے لیے آکشن پر اتفاق ہوگیا، سیزن الیون میں ڈرافٹ کے بجائے پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا، ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے ہوگی۔

پی ایس ایل کی ورکنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آکشن سسٹم سے ٹیمیں زیادہ متوازن ہوں گی اور کھلاڑیوں کو بہتر کمائی کا موقع ملے گا، اس کے علاوہ مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین ختم کر دیے گئے۔

پی ایس ایل کی ورکنگ کمیٹی کے مطابق نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کی اجازت ہے، ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

یاد رہے کہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن سمیت اہم فیصلے لیےگئے۔ ہیں تاہم حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہی دیں گے، کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، سیزن 11 کے کچھ میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں