The news is by your side.

Advertisement

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب کل دبئی میں ہوگی

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب کل دبئی میں ہوگی، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کس ٹیم کا کون اسٹار بنے گا؟ فیصلہ کل ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے چاہنے والوں کو دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا بے صبری سے انتظار ہیں، پی ایس ایل کی پانچ ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ کیٹگریز سے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

کھلاڑی بھی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کیلئے پرجوش ہیں، پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز سے کھلاڑیوں کا چناؤ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کو1 لاکھ سے لیکر ڈھائی لاکھ ڈالرز تک معاوضہ دیا جائیگا۔

دنیا کے نامور کھلاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا، ڈرافٹنگ کی تقریب کل دبئی میں ہوگی جبکہ ایونٹ آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ سے قبل ہی کراچی کنگز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے بڑے بڑے نام شامل ہوگئے، پچھلے ایڈیشن کے چھ کھلاڑیوں کے علاوہ تین نئے اسٹارز بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ڈرافٹنگ میں مزید نئے نام کراچی کنگز کا حصہ بنیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ کرس گیل کراچی کنگز کی جانب سے چوکوں چھکوں کی برسات کریں گے، گریٹ سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا بھی سب سے بڑی ٹیم کے سپر اسٹارز میں شامل ہیں، بیک ٹو بیک تین سینچریاں بنانے والے بابر اعظم بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز میں اسپیڈ گن محمد عامر تو ہیں ہی جبکہ شیر، شعیب ملک ، اور سہیل خان بھی شامل ہیں، گھومتی گیندوں سے کھلاڑیوں کو چکرا دینے والے عماد وسیم اور روی بوپارہ بھی ٹیم کا حصہ ہے شامل ہیں۔

کراچی کنگز اسکواڈ مکمل کرنے کیلئے انیس اکتوبر کو ہونے والی ڈرافٹنگ میں مزید کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں