جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

کراچی: پی ایس ایل 4 کے آخری مرحلے کا آغاز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، پی ایس ایل کا میگا ایونٹ کراچی پہنچ گیا، نیشنل اسٹدیم کے دروازے کھول دیے گئے، پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لیے کھل گئے۔ کرکٹ دیوانوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے پہنچی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، شائقین کو گراؤنڈ میں لانے کے لیے شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریکارڈ ٹوٹل، لاہور قلندرز کو  شکست


آج ہونے والے اہم میچ میں دونوں ٹیموں میں دو دو تبدیلیاں کی گئی تھیں،   لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا۔

اسلام آباد کے بلے باز پہلی وکٹ جلد گنوانے کے بعد جلد سنبھل گئے اور شان دار  بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا،  اسلام آباد کی جانب سے لاہور قلندرز کو 239  رنز کا ٹارگیٹ ملا ، اس سے قبل لاہور قلندرزنے204رنزبنائے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کیمرون ڈٰیلپورٹ نے ناقابل شکست 117 رنز بنائے، آصف علی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ چیڈوک والٹن نے 48 رنز اسکور کیے، شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 4 اوور میں 62 رنز  دیے۔

جواب میں لاہور نے اچھا اغاز کیا۔ کپتان فخر  زمان نے زبردست اسٹروک کھیلے، مگر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم سمت کھو بیٹھی۔

لاہور قلندرز 239 ہدف کے تعاقب میں 189رنزبناسکی ، یوں اسے 49رنزسے شکست ہوئی، اسلام آبادیونائیٹڈنےسپرفورمرحلےکیلئےکوالیفائی کرلی، لاہور قلندرزکے6 پوائنٹس ہیں، پلے آف میں جانےکے لئے اس کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں