ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاٖڑیوں کے لئے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کے لئے بری خبر ہے کہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 6 میں کھلاڑیوں کی کیٹگری کو تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم سے باہر ہونے والے کھلاڑیوں کی کیٹگری میں تنزلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی پلاٹینئم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں چلے گئے،احمد شہزاد اور آصف علی کی ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹگری میں تنزلی کردی گئی۔

نسیم شاہ ،حسین طلعت،حارث رؤف اور محمد حسنین نے پی ایس ایل 6 میں ترقی ہوئی ہے، حسین طلعت،حارث رؤف اور محمد حسنین گولڈ سے ڈائمنڈ کیٹگری میں چلے گئے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ سلور سے گولڈ کیٹگری میں آگئے۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کےکپتان عماد وسیم ، بابراعظم، محمد عامرپلاٹینئم کیٹگری میں شامل ہیں جبکہ افتخار احمد اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ڈائمنڈ کیٹگری کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل 6 کے لئے افتخار احمد اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ڈائمنڈ کیٹگری کا حصہ ہونگے، اویس ضیا، شرجیل خان، عامریامین، عمیدآصف، وقاص مسعود گولڈ کیٹگری میں برقرار رہے جبکہ اسامہ میر اور عمر خان سلور، ارشد اقبال ایمرجنگ کیٹگری میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں