تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سرفراز احمد سے متعلق اہم پیش رفت

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان کے 13 میں سے 6 مزید افراد کو ویزے جاری کر ‏دیے گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت تین کھلاڑی کل صبح کراچی سے بحرین کے راستے ‏یو اے ای روانہ ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان میں موجود 13 میں سے مزید 6 افراد کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔ ‏ان 6 میں سے 2 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 4 کا لاہور سے ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد پہلے کراچی روانہ ہوں گے جہاں موجود 2 افراد کے ساتھ ‏مل کر وہ یو اے ای کے لیے پرواز کریں گے۔ ان 6 افراد میں تین کرکٹرز سرفراز احمد، ذیشان ‏اشرف اور زید عالم شامل ہیں۔

سرفرازاحمد سمیت 13 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

فی الحال پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوئے، ان سات افراد میں تین ‏کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں۔

ابوظہبی میں پی ایس ایل فرنچائزز کے اسکواڈ اب تک نامکمل ہیں، کنگز کےبابراعظم اور دیگر ‏کھلاڑیوں کی قرنطینہ میں ٹریننگ جاری ہے۔

بھارت اورجنوبی افریقہ سے براڈکاسٹنگ ٹیم بھی امارات پہنچ گئی ہے جب کہ شیڈول کے اعلان ‏میں تاخیر ہوئی ہے اور امکان یہی ہے کہ جون کے پہلے ہفتے سے میچز کا آغاز ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -