تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پی ایس ایل 6 میں‌ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

لاہور: پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، تقریب میں پی سی بی اور فرنچائز حکام کی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے ڈرافٹ اچھا ثابت ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ پر بے حد خوش ہوں، کوشش کررہے ہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت مل جائے،400 غیرملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی کا انتخاب کرلیا، ڈائمنڈ کیٹیگری میں ڈین کرسچن کو منتخب کرلیا، کراچی کنگز کی پلاٹینیم کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد عامر اور کولن انگرام شامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عماد وسیم، محمد نبی اور ڈین کرسچن شامل ہیں۔

کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں جو کلارک ، محمد الیاس اور آل راؤنڈر دانش عزیز ، ذیشان ملک کو منتخب کرلیاجبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں آل راؤنڈر قاسم اکرم کا انتخاب کرلیا۔

سپلیمنٹری راؤنڈ میں کراچی کنگز نے افغانستان کے نور احمد کو منتخب کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر حسن علی کو پک کرلیا، ڈائمنڈ کیٹیگری میں لوئس گریگری ، افتخار احمد کا انتخاب کرلیا،گولڈ کیٹیگری میں فل سالٹ کو منتخب کرلیا، سلور کیٹیگری میں روحیل نذیر ، ریس ٹاپلے کو پک کرلیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم جونیئر ، احمد سیفی عبداللہ کو چن لیا.

سپلیمنٹری راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن، عاکف جاوید کو منتخب کرلیا۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں کرس لین کو منتخب کیا،سلور کیٹیگری میں محمد رضوان ، صہیب مقصود، صہیب اللہ ، سہیل خان، ایڈم لائتھ کا انتخاب کیا.

ملتان سلطانز نےایمرجنگ کیٹگری میں شاہنواز دھانی، محمدعمر کاانتخاب کرلیاجبکہ سپلیمنٹری راؤنڈر میں فاسٹ بولر عمران خان سینئر ، کارلوس بریتھ ویٹ کو منتخب کیا۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیوڈ ملر کو منتخب کرلیا،ڈائمنڈ کیٹیگری میں مجیب الرحمان کو شامل کرلیا، گولڈ کیٹیگری میں عماد بٹ،  ڈائمنڈ کیٹیگری میں شفین ردر فورڈ کو منتخب کرلیا، سلور کیٹیگری میں عمید آصف ، ثاقب محمود ، امام الحق، محمد عمران، محمد عرفان کو منتخب کیا ۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے اسپنر ابرار احمد ، محمد عمران کا انتخاب کرلیا۔

پشاور زلمی نے سپلیمنٹری راؤنڈ میں نوجوان فاسٹ بولر عامر خان کو منتخب کیا۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں راشد خان کو منتخب کیا، سلور کیٹیگری میں ٹایم ایبل، سلمان علی آغا،  ذیشان اشرف، محمد فیضان کا انتخاب کیا،ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے معاذ خان، زید عالم  کو شامل کیا.

سپلیمنٹری راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے انگلش اوپنر جو ڈینلی ، احمد دانیال کا انتخاب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں کرس گیل اور ٹام بینٹن کو منتخب کرلیا،گولڈ کیٹیگری میں عثمان شنواری جبکہ سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ ، قیص احمد ، محمد فیضان، عبدالناصر کا انتخاب کیا۔

کوئٹہ نے ایمرجنگ کیٹیگری میں صائم ایوب ، آرش علی خان کو چُن لیا۔

سپلیمنٹری راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل استین ، عثمان خان کو منتخب کرلیا۔

 

 

 

Comments

- Advertisement -