تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پی ایس ایل 6: ایمرجنگ کھلاڑی ایک بار پھر بازی لے گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن اپنی تمام تر رعنانیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا، ملتان سلطانز نیا چیمپئن بن کر سامنے آیا، ایونٹ میں کئی نئے ریکارڈز بھی قائم ہوئے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن دو ہزار اٹھارہ اور انیس میں ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی،تاہم ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے گزرے دو سیزن میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں ملتان سلطانز نے 22 میچز میں سے 13 میچ جیتے اور انکی جیت کا تناسب59.09 رہا ان دو سالوں یہ تناسب کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

دو ہزار بیس کے سیزن میں سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ہونے کے باوجود فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، اس سال پہلی مرتبہ سلطانز نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا، حالانکہ گروپ مرحلے پر وہ پہلے پانچ میچز میں سے چار ہار چکے تھے۔

رواں سال ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کھیلا گیا اور ان چھ سالوں میں پانچ مختلف فاتح نظر آئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ(2016اور 2018)
پشاور زلمی(2017)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز(2019)
کراچی کنگز(2020)
ملتان سلطانز(2021)

پشاور زلمی کا اعزاز

پشاور زلمی اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ کی رنر اپ رہی، وہ مستقل مزاجی سے مسلسل بہترین کارکردگی پیش کررہے ہیں، پشاور زلمی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی واحد ٹیم ہے جنہوں نے چار مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی۔

اس کے علاوہ زلمی اور کراچی کی ٹیموں کو یہ اعزاز حاصل ہے ،دونوں ٹیمیں ہر مرتبہ پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ہیں۔

بابر اعظم کی شاندار کارکردگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابر اعظم کو لیگ میں سب سے کامیاب بیٹسمین کا اعزاز حاصل ہے،بابر اعظم نے 11 اننگز میں 554 رنز اسکور کیے، انفرادی کارکردگی کے اعتبار سے یہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ مجموعہ ہے۔

بابر اعظم نے اس سال سب زیادہ رنز بناتے ہوئے دو ہزار بیس کے سیزن میں473 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، کراچی کنگز کے بابر اعظم نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اپنے 2000 رنز بھی مکمل کئے اور اسطر ح لیگ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے بیٹسمن بنے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز
2021:بابر اعظم(554)
2020:بابراعظم(473)
2019:شین واٹسن(430)
2018:لوک رونچی(435)
2017:کامران اکمل(353)
2016:عمراکمل(335)

زیادہ سے زیادہ باؤنڈریز کا اعزاز

پاکستان سپر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں 440 چھکے لگائے گئے جو کہ لیگ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اسطرح اس سیزن میں 1012 چوکے لگائے گئے اس سے قبل 1000 چوکوں کا ریکارڈ درج کیا گیا تھا۔

دو ہزار اٹھارہ کے ایڈیشن میں 415 چھکے ریکارڈ بک میں درج کئے گئے اور 2019 کے ٹورنامنٹ میں 879 چوکے لگانے کا ریکارڈ موجود ہے۔

ایمرجنگ کھلاڑی کا اعزاز

ملتان سلطانز سے تعلق رکھنے والے نوجوان باؤلر شاہنوا ز ڈاہانی نے ٹورنامنٹ میں 17.00کی ایوریج کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں، ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایمرجنگ کھلاڑی کی جانب سے 20 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ پہلی مرتبہ انجام دیا گیا۔

دو ہزار انیس کے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے اسپنر عمرخان نے 15 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا تاہم ایمرجنگ فاسٹ باؤلر کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنےکا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمحمد حسین کے پاس تھا انہوں 2019 میں 12 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

شاہنواز ڈاہانی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سابقہ ایڈیشنز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں اس سے قبل 2019 کےسیرن میں فہیم اشرف نے 21 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور 2019 کے سیز ن میں حسن علی نے 25 وکٹیں اپنے نام کیں تھیں۔

نوجوان باؤلرز کی کثرت

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں نوجوان کھلاڑی کثرت سے کھیل رہے تھے، ایمرجنگ کیٹگری میں 19 نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا، جس میں 15 باؤلر تھے 11 فاسٹ باؤلر جبکہ چار اسپنر بھی ایمرجنگ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

نو فاسٹ باؤلر کو ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع دیا گیا،پشاور زلمی کے عامر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذیشان ضمیر صرف دو ایسے باؤلر ہیں جن کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا چانس نہیں مل سکا۔

زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ایمرجنگ کھلاڑی،شاہنواز دھانی(20)،محمد وسیم(12)،محمد عمران(9)،ارشد اقبال(8)،خرم شہزاد(7)،احمد دانیال(6)،عاکف جاوید(6)،عباس آفریدی(4) اور محمد عمر(2)، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والے چار اسپنرز آرش خان، احمد صفی عبداللہ،ابرار احمد اور معاذ خان ہیں

پی ایس ایل کے دیگر ریکارڈز

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 247 رنز بنائے، یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب بڑا اسکور تھا اس سے قبل 2010 میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کراچی ڈولفنز نے لاہور وائٹس کے خلاف 243 کا مجموعہ کھڑا کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اس بڑے اسکور کو بنانے میں عثمان خواجہ کے 56 گیندوں پر 105 رنز بھی شامل تھے، عثمان خواجہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سنچری بنانے والے پہلے کپتان ہیں۔

247رنز کے بڑے ٹوٹل کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ صرف 15 رنز سے جیتنے میں کامیاب ہوئی کیونکہ پشاور زلمی نے بھرپورمقابلہ کرتے ہوئے جواب میں 232 رنز بنائے۔
اس میچ میں ٹوٹل 469 رنز بنے اس سے قبل 2019 کے ایڈیشن میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں 427 رنز بنے تھے۔

Comments

- Advertisement -