تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزابوظبی میں ہوں گے، امارات کرکٹ بورڈ نے تصدیق کردی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد شیڈول جاری کرے گا، کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ شروع کردی گئی اور جمعرات کے لیے چارٹر فلائٹس بھی بک کرلی گئی ہیں۔

کھلاڑیوں کو دو دن پاکستان اور 7 دن یو اے ای میں قرنطینہ کرنا ہوگا، قرنطینہ توڑنے والے کو لیگ سے باہر کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فلائٹس بکنگ، ہوٹل رہائش سمیت تمام اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، وینیو تبدیل ہونے کے بعد باقی میچز سے متعلق نیا بجٹ تیار کیا جائے گا۔

پی سی بی بجٹ سے متعلق تمام فرنچائزز سے مشاورت کرے گی، مشاورت کے بعد ابوظبی میں بقیہ میچز سے متعلق بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا۔

ایونٹ میں اب تک دفاعی چمپیئن کراچی کنگز بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جکہ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ دیگر ٹیمیں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

پی ایس ایل 2021 میں اب تک ناقص کارکردگی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی رہی جنہوں نے صرف ایک، ایک کامیابی کے ساتھ صرف دو پوائنٹس حاصل کیے، رن ریٹ کی بنیاد پر ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -