تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

پی ایس ایل 6؛ پاکستان سے کھلاڑی ابوظبی روانہ

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان سے خصوصی پروازیں کھلاڑیوں کو لے کر ابوظہبی روانہ ‏ہوگئیں۔

پاکستان سے دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے کھلاڑیوں اور عملے کو ابوظہبی لے جانے کے لیے ‏پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں.

پی سی بی نے پہلے ایک بجے اور پھر تین بجے پروازوں کی روانگی کا وقت بتایا تاہم کچھ دیر بعد ‏یہ خبر دی کہ بعض کھلاڑیوں اور عملے کے ویزے جاری نہیں ہوئے لہذا پروازیں 5 بجے روانہ ہوں ‏گی۔

کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ طیارے 150 سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لے کر ابوظہبی روانہ ہوئے.

اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود پی ایس ایل سکس میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور آفیشلز کی مشکلات کم نہ ہوسکی ہیں.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد کو تاحال ابوظبی کاویزا نہ مل سکا ہے، اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولرمحمدحسنین بھی اسی طرح کی مشکلات کا شکار ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق فی الحال لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں موجود پچیس افراد کو تاحال ویزے نہیں ملے، یہ تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے، ویزوں کے اجراء پر ان تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -