اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 6: آج کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس ایل سکس میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز درمیان جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل سکس کی سب سے مقبول ٹیم دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آج اپنا رنگ جمائے گی، کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ ابوظہبی کے میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز نے ملتان سلطان سے آٹھ میں سے چارمیچ جیتے، ایک ہارا، ایک ٹائی ہوا اور دو بےنتیجہ رہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سکس کے میچ میں ملتان کو کراچی میں سات وکٹ سے ھرایا تھا۔

- Advertisement -

پاکستان سُپرلیگ کا آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا، قلندرز کے پاس پہلی پوزیشن مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

پشاور زلمی اگر فتح حاصل کرتے ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔ ریکارڈز میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک بارہ میچ کھیلے گئے، زلمی نے آٹھ اور لاہور چار میں کامیاب رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل سکس کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، قلندرز کے پانچ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہوگئے، کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہے۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے چھ چھ پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رنز اوسط کے باعث کنگز کی ٹیم پشاور زلمی سے آگے ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، ملتان سلطانز  پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں