لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں فرنچائزز کو مزید دو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی ہے، پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیےسپلیمینٹری ڈرافٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کردی گئی ہے، فرنچائزز2 ڈومیسٹک پر فارمرز کو اسکواڈ کا حصہ بنا سکتی ہیں، ان میں سے ایک کھلاڑی مقامی اور ایک غیر ملکی ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کووڈ کی وجہ سے یہ بڑا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کا انتخاب دس جنوری کو ہوگا، سپلیمینٹری ڈرافٹ کے پہلےراؤنڈ میں پہلی پک کراچی کنگز کی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل جونیئر شروع کرنے کا اشارہ
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے ساتویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے 18 رکنی اسکواڈ مکمل کیا تھا، کراچی کنگز کی انتظامیہ نے پلاٹینیم کیٹگری میں کرس جارڈن، کپتان بابراعظم اور عمادوسیم کو منتخب کیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے انگلینڈ کے لوئس گریگری، محمد نبی اور محمد عامر کا چناؤ کیا۔
اسی طرح گولڈ کیٹگری میں عامریامین،شرجیل خان، جوکلارک اور سلورکیٹگری میں ٹوم ایبل، روحیل نذیر، عمیدآصف، محمدعمران جونیئرجبکہ ایمرجنگ میں قاسم اکرم اورفیصل اکرم کا انتخاب کیا۔
پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ میں کراچی کنگز نےسپلیمنٹری کیٹیگری میں طلحہ احسن اور روماریوشیفورڈ کو بھی پک کیا تھا۔