بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل سیون میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز پی ایس ایل 7 میں پہلی فتح کے لئے بے تاب ہے اور پشاور زلمی کو ڈھیر کرنے کو تیار ہے، سنسنی خیز میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پشاور نے تین میچ کھیلے، جن میں سے ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

کراچی کنگز کے کیمپ سے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راونڈر جارڈن تھامسن، جارح مزاج بیٹر این کوک بین سلیکشن کیلئےدستیاب ہیں ادھر پشاور زلمی میں کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی کی واپسی کا امکان ہے۔

ادھر محمد عامر کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری کو کراچی کنگز میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سیون سے باہر ہوچکے ہیں۔

ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز ہوئے، جن میں سے دس میں پشاور نے میدان مارا جبکہ پانچ میں کراچی کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں