نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے سے متعلق نیا فیصلہ سامنے آ گیا۔
این سی او سی نے 12سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی سی بی نے این سی او سی کے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ 12 اور اس سے زائد عمر کے افراد ویکسین کارڈ دیکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہو سکتے ہیں۔
اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے کراچی میچز 25 فی صد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔
کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ داری بھی پی سی بی کی ہوگی، کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔