تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی اور کوئٹہ آج مدمقابل

کراچی: پی ایس ایل سیون میں آج دوسرا میچ کھیلا جائے گا، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل سیون کا دوسرا میچ کھیلا جائے گا، جہاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگے، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پشاور زلمی پی ایس ایل کے آغاز سے ہی مشکلات سے دوچار ہیں، کوچ ڈیرن سیمی ذاتی مصروفیات کے باعث زلمی سے علیحدہ ہوگئے ہیں ان کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جیمز فوسٹر کو پشاور زلمی کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے، کپتان وہاب ریاض کرونا کا شکار ہوکر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں، انکی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی زلمی سے الگ

اس سے قبل کامران اکمل اور ارشد اقبال بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے بڑا دھچکا یہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ابتدائی دو میچز سے باہر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -