تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

’ملتان سلطانز کے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں‘

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے اچھی بیٹنگ کی ہمارے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کو شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کراچی کنگز 197 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی، جیمز ونس کی 75 اور عماد وسیم کی 47 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورز میں 17 رنز دیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، عباس آفریدی نے 55 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر اور خوشدل شاہ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

میچ کے بعد سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جیمز ونس اور عماد وسیم نے اچھی بیٹںگ کی آج ہمارے بولرز ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ شعیب ملک اور عمران طاہر تجربہ کار کھلاڑی ہیں اگر اگلے بیس سال بھی کھیلوں تو ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے کوشش ہوگی کے آئندہ میچز میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ 26 فروری بروز اتوار کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کنگز اور سلطانز کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔

Comments

- Advertisement -