جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کسی بھی ٹیم کو اُٹھنے کا موقع دیں گے تو ایسا ہی ہوگا، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دی، سکندر رضا کو 34 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز پر آؤٹ ہوئی ہدف کے تعاقب میں سرفراز احمد الیون 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔

ول اسمتھ کے 32 اور کپتان سرفراز احمد کے 27 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

- Advertisement -


ایک موقع پر لاہور قلندرز کے 50 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ اس کے بعد سکندر رضا نے 3 چکھوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچا دیا۔

تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو اٹھنے کا موقع دیں گے تو ایسا ہی ہوگا ہم نے آج پھر بہت غلطیاں کیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ 50 پر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے ہمیں قلندرز کو 100 رنز پر آل آؤٹ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں 10 رنز بناسکے ہم آخری 5 اوورز میں 50 رنز بناسکتے تھے لیکن وکٹیں گریں اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں