پیر, جون 8, 2026
اشتہار

شاداب خان نے تیزترین سنچری کو ہدف بنا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان لاہور قلندرز کے خلاف اپنے آخری میچ میں 90 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف اپنی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ اس سیزن کی تیز ترین سنچری اسکور کرنا چاہتے ہیں۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ناکامی کے خوف کے بغیر بیٹنگ کے اپنے جارحانہ انداز کو جاری رکھے۔

شاداب نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ اس وقت ہوسکتا ہے جب میں اپنے کھلاڑیوں کو بے خوف اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے لیے کہوں، ہمیں صبر سے کام لینا چاہیے اور کھلاڑی کا ساتھ دینا چاہیے اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ ناکامی کے خوف کے بغیر کھیلیں۔

شاداب کا ماننا ہے کہ کراچی کنگز اچھی فرنچائز ہے اور وہ اب بھی واپسی کر سکتے ہیں اگر ہم انہیں ہرانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں