جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

شاداب خان نے بابر اعظم کا شاندار کیچ پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے ایلیمنیٹر ٹو میں یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کا شاندار کیچ پکڑ لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے ہیں۔

صائم ایوب 44 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

محمد حارث 40 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تاہم زلمی کے کپتان بابر اعظم کا شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی گیند پر شاداب نے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑا، کمنٹیٹر بھی شاداب کے کیچ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

بابر اعظم 22 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں