جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

پی ایس ایل، ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی جانب سے پلیئر آکشن سے قبل ریٹینشن کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ PSL میں پہلے سے موجود 6 فرنچائزز 3 فروری تک اپنی ریٹینشن طے کرسکتی ہیں۔

فرنچائزز 4 مختلف کیٹیگریز میں ایک، ایک پلیئر کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ پائیں گی جبکہ 6 فرنچائزز میں برقرار نہ رہنے والے پلیئرز کو 2 نئی فرنچائز اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکیں گی۔

نئی فرنچائزز بھی 4 مختلف کیٹیگری میں ایک، ایک پلیئر شامل کریں گی، انہیں 4، 4 کھلاڑیوں کی حتمی فہرست 6 فروری تک طے کرنے تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین ایک بار پھر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز خرینے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق علی ترین نے ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کیلئے بولی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ساتھ ہی دستاویز بھی جمع کرادی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی دھوم، ’آئیکونک‘ پرفارمنسز شامل

انہوں نے اس سے قبل Multan Sultans ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا جبکہ وہ 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں