لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پی ایس ایل کے آئندہ 2 ایڈیشنز سے باہر کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل تادیبی کارروائی کے بعد موزاربانی کو فوری طور پر پی ایس ایل کے آئندہ 2 ایڈیشنز میں شرکت کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق کھلاڑی نے اپنے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کیا۔
بیان کے مطابق واضح شرائط پر رضامندی کے باوجود انہوں نے دیگر مصروفیات کو ترجیح دی، جو لیگ کے نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کے لیے نقصان دہ ہے۔
بورڈ نے اس اقدام کو لیگ کے معیار اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تمام کھلاڑیوں سے معاہدوں کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔
’پی ایس ایل میں شائقین کیلیے وزیراعظم سے درخواست کروں گا‘
یاد رہے کہ بلیسنگ موزاربانی نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں شرکت کو ترجیح دی تھی، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


