The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل: بائیوسیکیور ببل تیار

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں، اسٹاف اور آفیشلز کا بائیوسیکیور ببل کا آغاز کل سے ہو گا۔

پی ایس ایل میں شامل فرنچائز ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں رپورٹ کریں گی۔ پی سی بی نےکراچی کاہوٹل بائیوسیکیورببل کےلئےرکھاہے۔

ٹیموں سے منسلک ہوٹل اسٹاف بھی بائیوسیکیور ببل کا حصہ ہو گا۔ کھلاڑیوں کےہوٹل پہنچنے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائےگی۔

پی ایس ایل 7 کے میچز میں شائقین کی شرکت سے متعلق بڑا فیصلہ

ایونٹ میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی کل سے شروع ہو گا جب کہ فرنچائزز کے غیرملکی کوچز کی آمد کا جاری ہے۔ غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز کا بھی کراچی پہنچنےپر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ٹیموں کا 24جنوری سے پریکٹس سیشن شیڈول ہے۔ پی ایس ایل سیون کا27جنوری سےباقاعدہ آغازکراچی سے ہو گا۔

واضح رہے کہ تازہ مراسلے کے مطابق اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے خواہش مند شائقین کی تعداد کم کی گئی ہے، این سی او سی نے 29 دسمبر کو 100 فی صد شائقین کو اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں