کراچی: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا برانڈ مسلسل اوپر جارہا ہے، ہم نے پہلے نمبر پر جانا ہے وہ بھی ملک کی آبادی بڑھائے بغیر جانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ PSL اب پاکستان سے نکل کر دنیا کا بڑا برانڈ بن رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ PSL کے دو نئے آنر آسٹریلیا اور امریکا سے تعلق رکھتے ہیں، ہم پلیئرز کی مراعات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب دو نئی فرنچائز کو ساتھ لے کر کوئی لائحہ عمل طے کریں گے۔
آئی سی سی، بھارتی بورڈ بنگلہ دیش کو منانے میں ناکام، بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے سے صاف انکار
ٹیم سیالکوٹ کے آنر حمزہ مجید نے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ہمیں چلینجز کا سامنا ہے۔ PSL کے گیارہویں ایڈیشن میں کم وقت ہے، سیالکوٹ کی ٹی ٹوئنٹی تاریخ بہترین رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


