کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو نظرِ بد سے بچانے کے لیے ان کی نظر اتاردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 11 میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کے درمیان خوش گوار اور مزاحیہ لمحہ دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان نصیر نے اپنے بٹوے سے کرنسی نوٹ نکال کر ان کے ذریعے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی نظر اتاری اور ان کو گلے بھی لگایا۔
CEO of psl is the biggest babar fan bruh😭😭😭😭😭😭 pic.twitter.com/mZejqEAgDh
— Esha (@cricisshit56) April 15, 2026
واضح رہے کہ بابر حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، اس کے علاوہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز عبور کرنے والے واحد بلے باز کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے۔
پشاور زلمی اس وقت 7 میچز میں 6 فتوحات اور 1 میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


