اسلام آباد: پی ایس ایل سیزن فور کی ڈرافٹنگ کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک مسٹر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں میڈیا نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، صدر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈرافٹنگ میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔
پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے ، کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم کے مالک مسٹرسلمان اقبال اور صدرو سیم اکرم نے میڈ یا سے خصوصی گفتگو کی ۔
میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکراچی کنگز کے مالک مسٹر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی سب سے پسندیدہ ٹیم ہے ، کوشش کریں اس سال بھی پی ایس ایل کی اچھی ٹیم بنائیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال بھی کراچی کنگزکےکپتان عمادوسیم ہی ہوں گے۔ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پرمشتمل ہے اور ہمارےپاس3بلےبازہیں جبکہ کپتان عمادوسیم آل راؤنڈرہیں۔گزشتہ سال بھی ہماری ٹیم مضبوط تھی4میچ جیتےاور2میچ ہارے۔
گزشتہ سال ہمارےکپتان عمادوسیم انجرڈہوگئے تھے ،شاہدآفریدی کپتان بنے تاہم وہ بھی انجری کا شکار ہوئے۔
مسٹر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ میڈیانےپی ایس ایل کووہ بنادیاہےجوکوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،پی ایس ایل کے8میچزکراچی اورلاہورمیں ہوں گے۔
پریس کانفرنس سے قبل مسٹر سلمان اقبال نے کراچی کنگز کے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔
Team Owner Karachi Kings Mr. Salman Iqbal looks determined to choose the best in draft of #PSL4. Good Luck Kings for an amazing start! #SalmanIqbal #KarachiKings #PSL4Draft #PSL2019 #DeDhanaDhan @Salman_ARY pic.twitter.com/jXjAtLtptF
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) November 20, 2018
دریں اثنا کراچی کنگز کے حال ہی میں منتخب کیے جانے والے صدر اور سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی بہترین ٹیم بنائیں،ڈرافٹ میں بہترین کھلاڑیوں کومنتخب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جیت سکتا ہے اور ہار سکتا ہے ، ہماری کوشش ہوگی کہ آخری گیند تک لڑ کر عمدہ کھیل پیش کریں۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک کامیاب ایونٹ بن گیا ہے۔پی ایس ایل میں غیرملکی کھیلناچاہتےہیں اور اس کی تعریف بھی کرتےہیں۔
کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے بھی پریس کانفرنس سے قبل ٹیم کے مداحوں ے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔
President KarachiKings Wasim Akram all ready and set for the draft of #PSL4. Good luck Wasim Bhai and the Kings! Go get us a fabulous team! #WasimAkram #SalmanIqbal #KarachiKings #PSL4Draft #PSL2019 #DeDhanaDhan @wasimakramlive pic.twitter.com/tgVWkDEeXq
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) November 20, 2018