تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ایس ایل فائنل: اختتامی تقریب میں سیمی، فلیچر اور حسن علی جھوم اٹھے

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ سندھ، چیئرمین پی سی بی، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر معزز شخصیات اور شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ  خصوصاً کراچی والوں اور پاکستانیوں سب کو میرا سلام ہو، آپ سب کی خواہش اور دعائیں اللہ نے قبول کیں اور اللہ کے فضل سے آج 9 سال بعد نیشنل اسیٹڈیم میں میچ ہورہا ہے۔

[bs-quote quote=”آج دنیا کو نظر آرہا ہے کہ کراچی محفوظ ترین شہر ہے، یکم، دو اور تین اپریل کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی کراچی آرہی ہے” style=”default” align=”left” author_name=”نجم سیٹھی” author_job=”چیئرمین پی سی بی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Najam60x60.jpg”][/bs-quote]

اُن کا کہنا تھا کہ  آج دنیا کو نظر آرہا ہے کہ کراچی امن پسند شہر ہے، بہادر پولیس، رینجرز ، پاک فوج اور سیکیورٹی ایجنسیز نے ہمیں محفوظ کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے انتھک محنت کرکے ہمارا ساتھ دیا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں اور حکومت کا تعاون نہ ہوتا تو ہم یہ دن نہ دیکھ پاتے، یکم،2 اور 3 اپریل کو پھر نیشنل اسٹیڈیم میں میچ ہوگا کیونکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی آرہی ہے۔

ابھرتی ہوئی نوجوان پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی پرفارمنس سے شاندار سماں باندھا۔

بعد ازاں جل بینڈ کے گلوکار فرحان سعید اسٹیج پر آئے اور انہوں نے نہ صرف حاضرین بلکہ پشاور زلمی کے کھلاڑی حسن علی اور کپتان ڈیرن سیمی کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

تیسرے پرفارم کرنے والے گلوکار شہزاد رائے تھے جنہوں نے کراچی کنگز کا نغمہ گایا تو اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کا جوش قابل دید تھا، ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے گلوکار کی جاندار پرفارمنس نے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز جے پی ڈومینی کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو انہوں نے سلام کرنے کے بعد کراچی والوں کو سلام پیش کیا، اُن کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پی ایس ایل کےفائنل کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان کے معروف پاپ میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے ایسی شاندار پرفارمنس دی کہ پشاور زلمی کے کپتان سیمی، اوپنر اینڈری فلیچر اور حسن علی اسٹیج پر جھومتے نظر آئے، مہمان کھلاڑیوں کو رقص کرتے دیکھ کر شائقین کا ولولہ اور زیادہ بڑھ گیا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا تو انہوں نے اردو میں کراچی والوں کا حال چال پوچھا، اُن کا کہنا تھا کہ یہاں پشاورزلمی کے سپورٹرز بڑی تعداد میں موجود ہیں، امید ہے کراچی کے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ڈیرن سیمی نے اپنے مخصوص لہجے میں پخیرراغلے ، کیسے ہو کراچی کے الفاظ ادا کیے تو اسٹیڈیم شور سے گونج اٹھا، انہوں نے اپنی بات کے اختتام پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل: پی کے بھی میچ دیکھنے پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل گانے گانے والے گلوکار علی ظفر نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں معزز شخصیات کی شرکت

پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر مملکت برائے بانی و بجلی عابد شیر علی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی، گورنر سندھ محمد زبیر جبکہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور  دیگر  معززین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سےچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کی وجہ سے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا‘۔

وزیراعظم کی نیشنل اسٹیڈیم آمد کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے  کی فائنل کےسیکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی اور تمام اقدامات پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -