لاہور: پاکستان سپرلیگ کےفائنل کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےغیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے،کھلاڑیوں کوسخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچادیاگیا۔
تفصیلا ت کےمطابق پی ایس فائنل میں شرکت کے لیےپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔
لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی،مارلن سیموئلز،کرس جارڈن اور ڈیوڈ میلان جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےعہدیدار ویوین رچرڈز اورجولئین فاؤنٹین شامل ہیں۔
پاکستان سپرلیگ کےفائنل کےلیے آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایاگیا۔اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹر انعام الحق لاہور پہنچے تھےاور انہوں نے کوئٹہ ٹیم کا حصہ بننےپرخوشی کااظہارکیا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں آج فیصلہ کن مقابلہ ہوگا
واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔