جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژرکا ٹکٹ مفت کر دیا جائے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ایس ایل فائنل پر قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان انکلوژر میں شائقین کیلئے مفت ٹکٹ کی خواہش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کردیا، انکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر کا ٹکٹ مفت کردیاجائے۔

تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے عمران خان کی خواہش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں انکے نام پر انکلوژر کا ٹکٹ مفت کر دیا جائے، کافی عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ لوٹی ہے اور 12,12 ہزار روپے کا ٹکٹ زیادتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ایلیٹ کا ایونٹ بنادیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان


یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کو فیصلہ پاگل پن قرار دے چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی چھوٹا سا واقعہ بھی رونما ہو گیا تو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مزید 20 برس کے لیے رک جائے گی اور اس کا خمیازہ پورا تقریبآ نا ممکن ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں