پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کا انعقاد مستقبل کیلئے نیک شگون ہے، نوا زشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل پاکستان میں ہونا مستقبل کیلئے نیک شگون ہے، خوشی ہے کہ مؤثر اقدامات سے عوام کو ان کا پسندیدہ کھیل دیکھنے کا موقع ملا، پی اسی ایل فائنل کے انعقاد سے ہم مزید مضبوط اور متحد ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں واپسی کا یہ پہلا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ تنہائی کے دن ختم ہوگئے ہیں، گزشتہ چار سال میں ہم مضبوط ،محفوظ اور مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھیل کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی توقعات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے، تمام رکاوٹوں اور ہر قسم کے خوف کے باوجود ہم آگے بڑھے ہیں۔

پی اسی ایل فائنل کے انعقاد سے ہم مزید مضبوط اور متحد ہوئے خوشی ہے کہ مؤثر اقدامات سے عوام کو ان کا پسندیدہ کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں