جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

دھماکوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، فائنل لاہور میں‌ ہوگا، شہریار خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ کونسل کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، ہمیں دھماکوں کے ذریعے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور میں اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ لاہورمیں فائنل کامیابی سےہوگیاتوتمام ممالک کومثبت پیغام جائےگا، پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونا بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت اور پاسز کے لیے بہت کالز آرہی ہیں تاہم 2 دن بعد ٹکٹس کی فروخت کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، امید ہے فائنل دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آئے گی۔

پڑھیں: ’’ پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی فوج کے حوالے ‘‘

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لاہور میں فائنل ہونا سیکیورٹی رسک ہے تاہم ادارے ضرورت کے مطابق بہتر انتظامات کریں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں کو کو لاہور لانے کے لیے نجم سیٹھی سرگرم ہیں اور انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’’ میئر کراچی نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی تجویز دے دی ‘‘

شہریار خان نے کہا کہ ہمیں دھماکوں کے ذریعے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد غیر ملکی ٹیموں کا اعتماد بحال ہوگا اور وہ پاکستان آکر کھیلنے پر رضامند ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں