تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ایس ایل کےغیرملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد

لاہور: پی ایس ایل تھری کے پلے آف مرحلےمیں شرکت کے لیے کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے غیرملکی کرکٹرز نجی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

غیرملکی کھلاڑیوں کے لاہورایئرپورٹ پہنچنے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اورکھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان پہنچنے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شامل ہیں، غیرملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے جوڈین لی، روی بوپارا، کولن انگرام، ٹائمل ملز، ڈیوڈویسی اور لینڈل سیمنزشامل ہیں۔

غیرملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لوئس، رکی ویسلز، لیام ڈیواسن، کرس جارڈن، آندرے فلیچر شامل ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ویون رچرڈز، جولیئن فاؤنٹین شامل ہیں۔


پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی


خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دو ایلیمینیٹرز میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی اور فاتح ٹیم کل کراچی کنگز سے ٹکرائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اورایلیمینیٹرز میچز میں جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -