تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

"پی ایس ایل دنیا کا بہت بڑا برینڈ بن چکا”

کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کو بھی کرکٹ میدانوں میں شائقین کرکٹ کی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شاداب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دی، رضوان کی کارکردگی لاجواب رہی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے بتایا کہ انجری سے چھٹکارہ پاچکا ہوں، انشااللہ پی ایس ایل میں بھرپور ایکشن میں نظر آؤنگا،شاداب خان کا کہنا تھا کہ اب پی ایس ایل کرکٹ کی دنیا میں بڑا برینڈ بن چکا ہے۔

باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ شائقین نے ہمیشہ سپورٹ کیا ان کے بغیر مزہ نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ جس میچ میں پریشر ہو وہاں میری کارکردگی اچھی رہتی ہے۔

دورہ نیوزی لینٖڈ میں بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹی ٹوئنٹی کی کمان سنبھالنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اپنے اوپر آنے والی ذمہ داری کو انجوائے کرتے ہوئے ادا کرتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی کا خاصہ ہے کہ جس ٹیم کی بولنگ لائن اچھی ہو وہ ٹیم خطرناک ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  محمد رضوان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دنیا بھر میں پھیلی کرونا وبا کرکٹ پر اثرات سے متعلق شاداب خان کا کہنا تھا کہ بائیو سیکیور ببل کے باعث پریکٹس متاثر ہوتی ہے، شاداب خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے میرے اب تک 70سے80کورونا ٹیسٹ ہوچکےہونگے، آل راؤنڈر نے ازراہ مذاق ٹیسٹ میچز کو کرونا ٹیسٹ سے زیادہ بہتر قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -