لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی انفیٹی ٹرافی مختلف شہروں کا دورہ کرتی ہوئی پشاور سے لاہور پہنچ گئی۔
انفنیٹی ٹرافی کی 11 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رونمائی کی گئی تھی، ٹرافی حنیف جیولرز کے 18 ماہر کاریگروں کی 2600 گھنٹے کی محنت کا نتیجہ ہے۔
ٹرافی ٹوو کا آغاز مزار قائد سے ہوا تھا جبکہ ٹرافی کو کراچی ایمپریس مارکیٹ، سی ویو، ویدر ٹاور اور لیاری لے جایا گیا تھا۔
Where the dream began. 🇵🇰✨
The Infinity stands tall at Minar e Pakistan, the very spot where the dream of this nation began.#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/QNMDGwkLks
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 20, 2026
حیدرآباد میں ٹرافی کی رونمائی مکلی نیکرو پلیس، شاہ جہاں مسجد اور کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی، 1600 جیم اسٹونز سے بنی ٹرافی نے فیصل مسجد، یادگار پاکستان اور راولپنڈی کا رخ بھی کیا۔
اسکردو میں ٹرافی کی کھپلو فورٹ، کٹپانا ڈیزرٹ، گھواری، کیرس سسپنشن برج میں رونمائی کی گئی۔
پشاور میں ٹرافی کو تاریخی سیٹھی ہاؤس اور کرکٹ اسٹیڈیم بھی لے جایا گیا، ٹورنامنٹ کے دوران انفنیٹی ٹرافی دیگر وینیوز کے علاوہ ملتان اور کوئٹہ کا بھی رخ کرے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


