پی ایس ایل میں سندھ ڈربی کی انٹری ہوئی ہے میچ میں کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین مدمقابل ہیں۔
پی ایس ایل میں پہلی بار حیدرآباد کنگزمین اور کراچی کنگز کے درمیان ٹکراؤ ہورہا ہے اور اس میچ کو ’سندھ ڈربی‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سندھ ڈربی جیتنے والی ٹیم کو سندھ کا تاج، سندھی ٹوپی اور اجرک کا سووینئر دیا جائے گا۔
واضھ رہے کہ حیدرآباد کنگزمین کو پہلی جیت کی تلاش ہے جبکہ کراچی کنگز نے چار میں سے تین میچز جیتے ہیں اور ان کے 6 پوائنٹس ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنوس لبوشین جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین کو آج مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی دستیاب ہوں گے، وہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے آج ہی پاکستان پہنچے ہیں۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں



