لاہور (12 فروری 2026): پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وارنر ہماری پہلی ترجیح تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی گزشتہ روز لاہور میں ہوئی، جس میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو ٹیم کا پھر حصہ بنایا۔
نیلامی کی تقریب کے اختتام پر پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ وہ 18 رکنی اسکواڈ سے مطمئن ہیں۔
ڈائریکٹر کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر ہماری پہلی ترجیح تھے اور سوچ رکھا تھا کہ ان کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
کراچی کنگز نے کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا؟
حیدر اظہر نے مزید کہا کہ سلمان علی آغا اور ایڈم زیمپا کو منتخب کر کے بہت خوش ہیں۔ جب کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے اعظم خان اور میر حمزہ کی شمولیت کی بھی خوشی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


