جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

پاکستان سپرلیگ کے ’’لوگو‘‘کی تقریب رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سپر لیگ کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزاتوارلاہورمیں ہونے والی باضابطہ تقریب میں پاکستان سپر لیگ کا لوگو عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

CPXbpLgWwAAsy-y

تقریب میں کرکٹ کی دنیا کے ستاروں کے علاوہ دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے بھی شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل جیتنے والے کے لئے انعامی رقم 10 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ ہرکھلاڑی کو 50 ہزارامریکی ڈالر رقم بطور میچ فیس ادا کی جائے گی۔

نجم سیٹھی نے یہ بھی وعدہ کیا کہ جلد ہی حالات سازگار ہوں گے اورسپرلیگ کا انعقاد پاکستان کے گراوٗنڈز میں ہوگا۔

تقریب میں پاکستان کی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ کا انعقاد ان کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھے گا اور وہ معاشی طور پر مضبوط ہوں گے۔

 

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے مداحوں کو مبارک ہو یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہیئے تھا ہم سب مل کرپاکستان سپر لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔

 

اس موقع پر پی ایس ایل کے سفیر اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی دنیا کے تجربے کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے جس نے ان کی صلاحیتوں میںاضافہ ہوگا۔

 

اس موقع پر اسٹار کرکٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ یہ ایک زبردست موقع ہے کو ان کے لئے اور دیگر کھلاڑیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد فروری 2016 میں ہوگا اوراس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں حصہ لیں گی اورہرٹیم میں چارغیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں