جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

خطے میں کشیدہ صورتحال کے باوجود پی ایس ایل مینجمنٹ ایونٹ کرانے کے لئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(18 مارچ 2026): خطے کی مجموعی صورتحال کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مینجمنٹ نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے کمر کس لی ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی محفوظ سفری سہولیات کے لیے جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے نامور کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل نے اپنی متعلقہ فرنچائزز کو پاکستان آنے کی مکمل یقین دہانی کرا دی ہے۔ ان کے علاوہ مارنوس لبوشین سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے پاکستان آمد کی تصدیق کر دی ہے، جس سے ایونٹ کی رونقیں برقرار رہنے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے کھلاڑیوں کی آمد کے لیے مختلف بین الاقوامی ایئرلائنز کے ذریعے ٹکٹوں کی بکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگاپور ایئرلائن، تھائی ایئر، سری لنکن اور ترکش ایئرلائنز کی بزنس کلاس میں کھلاڑیوں کے لیے نشستیں بک کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ایمریٹس اور اتحاد ایئرلائنز کو ‘بیک اپ پلان’ کے طور پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے 23 مارچ سے لاہور میں اکٹھا ہونا شروع ہونا ہے، جہاں سے ایونٹ کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کھلاڑیوں کی حفاظت اور سفری سہولیات کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں