چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 9 کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ 2024 نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔ فرنچائزز ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن کے لیے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ذکااشرف نے کہا کہ تمام فرنچائززپی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی ہیں پی ایس ایل کامیاب بنانے کیلئےحکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا کلیدی کردار ہے۔
Post the trades and retentions…
the updated HBL PSL Player Draft 2024 Pick Order is here! #HBLPSLDraft #HBLPSL9 pic.twitter.com/9fyxjMSchL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 8, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل کا 2016 میں جو پودا لگا تھا وہ آج گھنا درخت بن گیا ہے پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کےلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


