منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

پی ایس ایل میڈیا رائٹس:جیو اور بلٹز نے عدالت کا تحریری فیصلہ آنے سے پہلے ہی اپیلیں دائر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ایس ایل میڈیا رائٹس کے خلاف جیو اور بلٹز لاہورہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ آنے سے پہلے ہی اپیل کیلئے پہنچ گئے، لاہورہائی کورٹ نے جیو اور۵ بلٹز کی میڈیا رائٹس پر درخواست مسترد کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میڈیا راٸٹس کے خلاف جیو اور بلیٹس کی پھرتیاں جاری ہے ، میڈیا رائٹس کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کے سنگل بنچ کے آرڈر کے بغیر ہی ہاٸی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دیں۔

جسٹس ساجد محمود سیثھی اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیلوں کی سماعت کی ، عدللت نے جیو کے وکیل سے استفسار کیا کہ جس آرڈر کو آپ نے چیلنج کیا ہے وہ تو اپیل کے ساتھ لگایا ہی نہیں، آپ نے درخواست مسترد ہونے کا سنگل بنچ کا آرڈر کیوں نہیں لگایا ۔

جس پر جیو کے وکیل نے کہا کہ ابھی سنگل بنچ کا آرڈر نہیں ملا تو عدالت نے قرار دیا کہ اگر تحریری آرڈر ہی نہیں تو ہم کس کے خلاف اپیل سنیں گے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلے کے بغیر ہم کیا حکم جاری کریں گے، آپ تحریری فیصلے کا انتظار کر لیتے پھر اپیل دائر کرتے۔

جیو کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اپیل پر نوثس جاری کر دے تاہم فاضل بنچ نے ان کی استدعا مسترد کر دی اور اپیل واپس رجسٹرار آفس کو بھجوا دی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ سنگل بنچ کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد اسے سماعت کے لیے لگایا جائے ۔

یاد رہے اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سنگل بنچ نے بھی جیو اور بلیٹس کی ہی ایس ایل میڈیا رائٹس کے خلاف درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں