The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل: شائقین کرکٹ کیلیے نئی ایڈوائزری جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت ایک بار پھر ایڈوائزری ‏جاری کی ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ ‏بورڈ ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہے کہ شناختی کارڈ کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ‏ہے، لہٰذا تمام کرکٹ فینز (بشمول فیملیز) سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے ‏کے وقت اپنے شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں۔ ‏

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کے لیے بھی تمام تماشائیوں کے لیے اپنے شناختی کارڈ ہمراہ لانا ‏لازمی ہوگا۔

حفظان صحت :‏
‏•‏ صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھویں
‏•‏ ‏ ہینڈ جیل کا استعمال کریں (ستر فیصد الکوحل والی یا متبادل)‏
‏•‏ چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا ستعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں
‏•‏ چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں
‏•‏ اسٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے
‏•‏ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میڈیکل ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں میڈیکل ماسک موجود ہوں گے

ضابطہ اخلاق:‏
‏•‏ ماسک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے ‏چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں
‏•‏ اسٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے اسٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ‏کرلیں
‏•‏ کوویڈ 19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو برائے مہربانی اسٹیڈیم کا رخ مت کریں
‏•‏ ‏ اگر اسٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کوئی بھی علامات ظاہرہوتو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی ‏عملے کو مطلع کریں
‏•‏ ‏ اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور ‏رہیں
‏•‏ ‏ ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں سوائے ریسٹ رومز یا اسٹیڈیم سے باہر نکلتے وقت وہاں موجود ‏عملے سےمزید رہنمائی حاصل کریں
‏•‏ ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں
‏•‏ ‏ کھانسی یا چھینکتے وقت اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں

بیت الخلاء کی سہولت:‏
‏•‏ ایک وقت میں تین افراد سے زائد بیت الخلاء کے لیے مخصوص جگہ کی طرف نہیں جاسکیں گے، وہاں ‏موجود سیکورٹی گارڈز اس کو یقینی بنائیں گے
‏•‏ ‏ باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں

سیٹوں میں فاصلہ:‏
‏•‏ دو افراد یا ہر گروپ کے درمیان 2 سیٹوں کا فاصلہ ہو
‏•‏ کوئی بھی گروپ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد پر مشتمل ہوسکے گا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ‏ضروری ہوگا
‏•‏ دو قطاروں کے درمیان ایک قطار خالی رکھنا ضروری ہوگی

ٹکٹنگ:‏

‏•‏ فیملیز کے لیے مخصوص اسٹیڈینڈز کی ٹکٹ ہی صرف فیملیز کو فروخت کی جاسکے گی
‏•‏ ٹکٹ خریدنے کے لیے ہر فرد کو اپنی درکار تمام تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تاکہ ٹریک اور ٹریسنگ ‏ممکن ہوسکے
‏•‏ ٹکٹ صرف آن لائن فروخت ہوگی
‏•‏ سیکورٹی گارڈز تماشائیوں کے بیٹھنے میں ان کی رہنمائی کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں