بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کی دو ٹیموں کی نیلامی کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں بیچنے کیلئے نیلامی کا عمل 8 جنوری بروز جمعرات کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ پی ایس ایل لیگ کو 6 کی بجائے 8 ٹیموں تک توسیع دی جارہی ہے۔

پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو نئی فرنچائزز کے لیے بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل ہوگیا ہے۔ کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کر سکیں گے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی توسیع کا فیصلہ لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، مالی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نئی ٹیموں کے مالکان کو 10سالہ ملکیتی حقوق دئیے جائیں گے، جو لیگ کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

ٹی 20 سیریز، پاک سری لنکا پہلا معرکہ آج دمبولا میں ہوگا

نیلامی میں شرکت کے لیے متعدد معروف کاروباری گروپس اور کمپنیاں جن میں ٹیلی کام، رئیل سٹیٹ، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل2026 کا آغاز26 مارچ سے ہو گا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں