پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی انٹری ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ میں ایف کے ایس نے 175 روڑ روپے کی بولی لگا کر حیدرآباد کی ٹیم کا چناؤ کرلیا ہے۔8ویں ٹیم 185 کروڑ روپے میں اوزیڈ ڈیولپرز نے خریدی ہے۔
پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم کا نام سیالکوٹ ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ حیدرآباد اور سیالکوٹ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج فرنچائز اونرز نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، سیالکوٹ کا شامل ہونا پی ایس ایل کے لیے تاریخی لمحہ ہے، دونوں ٹیموں کی بولیاں صرف پی ایس ایل نہیں بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
اس سے قبل تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔
ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔
دو کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔


