اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

’’سمندر، شوٹنگ اور مصوری‘‘پی ایس ایل ریسٹ ڈے کو کھلاڑیوں نے فن ڈے بنا ڈالا!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 اپریل 2026): پی ایس ایل ریسٹ ڈے پر کوئی پہنچا سمندر کنارے کسی نے کی کشتی کی سیر کسی نے شوٹنگ سے دل بہلایا تو کوئی رنگوں سے کھیلا۔

پاکستان سپر لیگ 11 ایک روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ایک روز کے آرام کے دن پر کھلاڑیوں نے ہوٹلوں میں رہنے یا کرکٹ پریکٹس کرنے کے بجائے اس کو فن ڈے بنا ڈالا، ہوٹلوں سے نکلے اور تفریحی مقامات سمیت پسندیدہ جگہوں پر جا پہنچے۔

پی ایس ایل کے انٹرویل ڈے پر کراچی کے کھلاڑی بن گئے مصور اور گیند بلے کے بجائے رنگوں سے کھیل کر اپنے فن کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے پش اپ چیلنج بھی کیا، ان تمام سرگرمیوں کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔

گرم موسم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے کھلاڑی اور آفیشلز نے سمندر کی لہروں سے کھیلنے پہنچ گئے۔

ساحل سمندر پہنچ کر کھلاڑیوں نے خوب موج مستی کی۔ کسی نے ساحل سے سمندر کی تیز موجوں کا نظارہ کیا تو کوئی صحیح لطف لینے کے لیے کشتی کی سیر پر نکلا۔

کئی ساحل پر گاڑیوں کی سواری، میوزک سے لطف اندوز ہوئے اور جب کچھ تھکن ہوئی تو لذیذ اور مزیدار کھانے کے ساتھ ناریل کا پانی پی کر تھکن دور کی۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز بھی بنوائیں جبکہ سیر وتفریح کے ہر ہر لمحے کو محفوظ بنانے کے لیے سیلفیز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں نے تفریحی مقام کے بجائے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کھلاڑیوں نے وہاں سہولتیں دیکھنے کے ساتھ شوٹنگ رینج کا بھی دورہ کیا اور پھر اپنے نشانے کو آزمانے کے لیے شوٹنگ سے بھی دل بہلایا۔ کپتان لبوشین نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔

Image

اس موقع پر حیدرآباد کنگزمین کے جانب سے ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود احمد کو بیٹ پیش کیا گیا۔ ڈی آئی جی ایس ایس یو کو دیے جانے والے بیٹ پر تمام کھلاڑیوں نے دستخط کیے۔

اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی فتح کا مزا نہ چکھنے والی ٹیم راولپنڈیز کے کھلاڑیوں نے پیڈل کھیل کر دل بہلایا اور خود کو اگلے مرحلے کے لیے ری سیٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں