لاہور : کراچی کنگز نے آئی کون کھلاڑیوں میں سے پاکستان کی قومی ٹیم کے سابق کپتان شیعب ملک کا انتخاب کیا ہے۔
پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل آئیکون کھلاڑیوں میں سے سابق کپتان شعیب ملک کومنتخب کرلیا۔
پی ایس ایل میں 15 ممالک کے 310 سے زائد کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی، کھلاڑیوں کو 5 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ابتدائی روز پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کرکٹرز کے ڈرافٹ ہوئے جبکہ آج 22 دسمبرکوسلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگریزکو منتخب کیا جارہا ہے۔
تمام فرنچائزز نے پلاٹینم، ڈائمنڈ اورگولڈ کیٹیگریز سے تین تین کرکٹرزخریدنے تھے، سلورکیٹیگری سے 5 کھلاڑی منتخب کرنے ہیں اورلازمی طور پر2 ایمرجنگ کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے
پاکستان سپرلیگ کا ہرسکواڈ 16ارکان پرمشتمل ہونا ہے جس میں 11 پاکستانی اور غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے.
سپلیمنٹری ڈرافٹ
چوتھا راؤنڈ
پشاور زلمے نے اس مرحلے میں تاج ولی کا انتخاب کیا جبکہ اسلام آبادیونائٹڈنے عمر صدیق کو منتخب کیا۔
تیسرا راؤنڈ
کراچی کنگز نے تیسرے راوٗنڈ میں فواد عالم کو چنا ہے۔
لاہور قلندرنے احسان علی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرنے رمیز راجہ جونئیر کا انتخاب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے حسین طلعت جبکہ پشاور زلمے نے اسراراللہ کو منتخب کیا ہے۔
دوسرا راؤنڈ
کراچی کنگز نے اس مرحلے میں شاہ زیب حسن کا انتخاب کیا۔
لاہورقلندر نے مختاراحمد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اعزاز چیمہ کو منتخب کیا۔
اسلام آباد یونائٹڈ نےاسپنر سعید اجمل اور پشاور زلمے نے آسٹریلیا کے بریڈ ہوج کو چنا ہے۔
پہلا راؤنڈ
کراچی کنگز نے سپلیمنٹری ڈرافٹ میں تلکراتنے دلشان کو منتخب کرلیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے سری لنکا کےکمارسنگاکارا کو اور پشاورزلمےنے محمد اصغر کو انتخاب کیا ہے۔
لاہورقلندرنے عبدالرزاق جبکہ اسلام آبادیونائٹڈ نے اشعرزیدی کو چنا ہے
امرجنگ کیٹیگری
دوسرا راؤںڈ
کراچی کنگز نے اس راؤنڈ میں وکٹ کیپر اور بلے باز سیف اللہ بنگش کا انتخاب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے عماد بٹ جبکہ پشاورزلمے نےحسن علی کو منتخب کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے بسم اللہ خان اور لاہورقلندرنے عدنان رسول کو سولہوان کھلاڑی منتخب کرلیا ہے۔
پہلا راؤنڈ
کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں آل راؤنڈر میرحمزہ کا انتخاب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے رومن رئیس اور پشاور زلمے نے مصدق علی کو چنا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اکبرالرحمان اورلاہورقلندرنے نوید یاسین کومنتخب کیا ہے۔
سلورکیٹیگری
پانچواں راؤنڈ
کراچی کنگز نے سلورکیٹیگری کے آخری مرحلے میں فاسٹ باوٗلرسہیل خان کو منتخب کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈٰ ایٹر نے محمد نبی اورپشاورزلمے نے عبدالرحممن کو چنا ہے۔
لاہورقلندر نے اس مرحلے میں پاکستانی ون ڈے کی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا انتخاب کیااوراسلام آباد یونائٹڈ نے انگلستان کے سیم بلنگ کا انتخاب کیاہے۔
چوتھا راؤنڈ
کراچی کنگز نے سلورکیٹیگری کے چوتھے مرحلے میں لیگ اسپنر اسامہ میرکا انتخاب کیا۔
لاہورقلندر نے زوہیب خان اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرنے سعد نسیم کو منتخب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے عمرامین جبکہ پشاورزلمےنے شاہد یوسف کا چناؤ کیا ہے۔
تیسرا راؤنڈ
کراچی کنگز نے بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفق الرحیم کو منتخب کیا۔
لاہور قلندرز نے ضیا الحق جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے محمد نواز کا انتخاب کیا۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے کامران غلام اور پشاورزلمے نے عمران خان جونئیر کو منتخب کیا۔
دوسرا راؤنڈ
سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے نعمان انورکو منتخب کیا ہے۔
پشاورزلمے نے ڈیوڈ مالان کو منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائٹڈنے عمران خالد کوچنا
اس مرحلے میں لاہور قلند نے حماد اعظم جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اسد شفیق کا انتخاب کیا۔
پہلا راؤنڈ
پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوسرے دن کراچی کنگزنے اپنے پہلے چناوٗ کے موقع پر افتخاراحمد کا انتخاب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے بابراعظم جبکہ پشاور زلمے نے عامریامین کا انتخاب کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اس مرحلے میں بلال آصف اورلاہورقلندرنے ظفرگوہرکومنتخب کیا ہے
پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے گزشتہ روز ہونے والے پہلے مرحلے کی روداد جاننے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کریں۔