اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

’عثمان طارق کو کچھ مختلف طریقے سے خود کو منوانا ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ عثمان طارق کو کچھ مختلف طریقے سے خود کو منوانا ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ عثمان طارق کا ایک بوم آیا لیکن اب بیٹرز بھی ان کے خلاف تیاری کرکے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے میچز میں عثمان طارق کی جانب سے منفرد بولنگ دیکھنے کو ملے گی۔

سعود شکیل نے کہا کہ کراچی میں جس طرح کا موسم ہے ممکن ہے اسپنرز کو مدد ملے گی، انہیں اور ابرار کو کراچی گراؤنڈ کی کنڈیشن کا اندازہ ہے جو ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

یہ پڑھیں: عثمان طارق نے پی ایس ایل 11 کیلیے اپنا ہدف بتا دیا

گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ احمد دانیال بھی انجری کی وجہ سے اب ہمارے ساتھ نہیں ہے، کراچی میں آج کا میچ دیکھ کر اندازہ ہوگا کہ کنڈیشن کیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں مسائل ہیں یکدم وکٹیں کھو دیتے ہیں، حسن نواز کو گزشتہ سال بھی مڈل آرڈر میں ہی کھلایا تھا۔

سعود شکیل کا مزید کہنا تھا کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ کرکٹ کس طرف جارہی ہے، ٹی 20 کرکٹ کی اپنی اہمیت ہے اگر کوئی کھلاڑی اس فارمیٹ کو ایڈوپ نہیں کرے گا تو وہ پیچھے رہ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فاسٹ بولنگ یونٹ اگر امپکٹ ڈالے گا تو پھر اسپنرز بھی اپنا کردار بخوبی ادا کرسکیں گے۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں